Breaking News

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی سربراہی موجودہ حکومت کو ملنی چاہئے،فواد چوہدری حسین۔



پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی سربراہی موجودہ حکومت کو ملنی چاہئے،فواد چوہدری حسین۔۔

وزیراطلاعات  فواد چوہدری نےکہا ہے کہ لیڈر صرف عمران خان ہے جن کا کوئی ذاتی ایجنڈا نہیں ہے۔ پبلک
اکاؤنٹس کمیٹی کی سربراہی پی ٹی آئی کو ملنی چاہئے


لاہور میں پریس کانفرنس کرتےہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن کے ایجنڈے ذاتی ہیں،تحریک انصاف اور اپوزیشن کی سیاست میں فرق ہے۔ انھوں نے تنقید کی کہ حکومت کی گاڑی ڈیزل کے بغیر چل رہی ہے،احتساب کے معاملے میں ماضی جیسی  صورت حال نہیں ہوگی۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی سربراہی پی ٹی آئی کوملنی چاہئے۔


وزیراطلاعات نے زور دے کر کہا کہ پاکستان کا وقار بحال کیا جائے گا،قانون کی بالادستی کے لئے اقدامات کررہے ہیں۔ فواد چوہدری نے بتایا کہ شہباز شریف کوگرفتار کیا تو نیب افسر کی ڈگری جعلی ہوگئی،مافیا پر ہاتھ ڈالنا آسان نہیں۔



چوہدری سرور کو کنٹرول کریں، طارق بشیر چیمہ کا جہانگیر ترین سے شکوہ



انھوں نے واضح کیا کہ وزیراعلیٰ یا گورنر کے حوالے سے کوئی بحران کھڑا نہیں ہوا، آئندہ موبائل فون کے استعمال میں احتیاط کریں گے۔
اس سے قبل اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویزاعلیٰ سے متعلق ویڈیو کے بارے میں گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا تھا کہ ایسی کوئی بات نہیں ہے، اگر خاندان میں بھی ایسی بات ہوتی ہے تو حل ہوجاتے ہیں۔ انھوں نے واضح کیا کہ پنجاب میں کوئی غلط فہمی نہیں ہے۔ پنجاب میں ایک ہی وزیراعلیٰ ہے،پرویز اعلیٰ سے اچھے اور پرانے تعلقات ہیں۔



ق لیگ اتحادی جماعت ہے،پنجاب میں وزیراعلیٰ ہی طاقت کا مرکز ہیں،گورنر پنجاب



چوہدری سرور نے بتایا کہ  پنجاب میں ہر حلقے میں جاتا ہوں، چیمہ صاحب کے حلقے میں کوئی مداخلت نہیں کی۔


No comments:

Post a Comment