Breaking News

کیا واقعی آسیہ بی بی کو ملک سے باہر لےجایا گیا ہے؟

کیا واقعی آسیہ بی بی کو ملک سے باہر لےجایا گیا ہے؟

آسیہ بی بی کی پاکستان میں موجودگی کے حوالے سے متنازع خبریں


آسیہ بی بی کی پاکستان موجودگی کے حوالے سے متنازع خبریں گردش کررہی ہیں،وکیل کے مطابق وہ پاکستان چھوڑچکی ہیں جبکہ دفتر خارجہ کے مطابق وہ اسلام آباد میں ہی ہیں۔
سپریم کورٹ کی جانب سے آسیہ بی بی کوگزشتہ ہفتے توہین رسالت کے مقدمے میں بری کیا گیا تھا، آسیہ کے وکیل کے مطابق بدھ کی رات اسے ملتان جیل سے رہا کردیا گیا تھا۔ جبکہ آج صبح دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ آسیہ بی بی پاکستان میں ہی ہے۔
دوسری جانب، یورپین پارلیمنٹ کے صدرانٹونیو ٹیجانی نے ٹوئٹرپیغام میں کہاکہ جیل سے رہائی کے بعد آسیہ بی بی کو محفوظ مقام پرمتقل کردیا گیا ہے ۔ انٹونیو نے پاکستانی حکام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مزید لکھا کہ " آسیہ بی بی اوراس کی فیملی سے یورپین پارلیمنٹ میں جلد ازجلد ملاقات ہوگی''۔

No comments:

Post a Comment