Breaking News

”اگر وزیراعظم نے نیوکلیئر طاقت ہونے کے معاملے پر بھی یوٹرن لے لیا تو دنیا۔“ سلیم صافی کے سوال پر فواد چوہدری نے ایسا جواب دیدیا کہ سلیم صافی بھی دیکھتے ہی رہ گئے

”اگر وزیراعظم نے نیوکلیئر طاقت ہونے کے معاملے پر بھی یوٹرن لے لیا تو دنیا۔“ سلیم صافی کے سوال پر فواد چوہدری نے ایسا جواب دیدیا کہ سلیم صافی بھی دیکھتے ہی رہ گئے

اسلام آباد (لائیو دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت کے بارے میں یہ مشہور ہو چکا ہے کہ وہ یوٹرن لیتی ہے جبکہ لفظ یوٹرن کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کی ’تشریح‘ نے اس شہرت کو مزید دوام بخشا لیکن فواد چوہدری نے اس معاملے پر سلیم صافی کو ایسا جواب دیدیا کہ وہ دیکھتے ہی رہ گئے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کے دوران سلیم صافی نے یمن کے معاملے میں ثالثی کا کردار ادا کرنے کے حوالے سے سوال کیا تو فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کے پاس تمام مسلم ممالک سے بڑی فوج ہے اور ایک نیوکلیئر ریاست ہے جبکہ دیگر مسلم ممالک کے مقابلے میں سب سے ماڈرن ڈیموکریٹک ملک ہے جہاں عدالتوں سمیت تمام ادارے اپنا کام کر رہے ہیں اس لئے پاکستان یہ کام کر سکتا ہے۔
سلیم صافی نے کہا کہ اگر دنیا نے یہ سوچ لیا کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کہیں نیوکلیئر طاقت ہونے کے معاملے پر بھی یوٹرن نہ لے لیں تو وفاقی وزیر نے جواب دیا کہ پوری دنیا پاکستان کو اتنی تنقیدی نگاہ سے نہیں دیکھتی مگر آپ کا تو بزنس ہے، اس لئے آپ کا معاملہ الگ ہے۔

No comments:

Post a Comment