Breaking News

پاکستان اور ملائیشیا میں ویزوں کےخاتمےکامعاہدہ

       پاکستان اور ملائیشیا میں ویزوں کےخاتمےکامعاہدہ


پاکستان اور ملائیشیا میں ویزوں کےخاتمےکا جزوی معاہدہ، مشترکہ اعلامیہ جاری

جکارتہ: پاکستان اور ملائیشیا میں ویزوں کے خاتمے کا جزوی معاہدہ،مشترکہ اعلامیہ جاری ہو گیا. وزیراعظم عمران خان نے ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد کو یوم پاکستان کی تقریب میں شرکت کی دعوت دیدی جو انہوں نے قبول کر لی۔ عمران خان کہتے ہیں اقتصادی ترقی کیلئے مہاتیر محمد کے تجربات سے استفادہ کرینگے۔ دونوں حکومتوں کو بدعنوانی کیخلاف عوام نے ووٹ دیئے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان اور ملائیشین ہم منصب میں ون ٹوون ملاقات ہوئی، وفود کی سطح پر مذاکرات بھی ہوئے۔
معیشت کی بحالی کا مشن، وزیراعظم عمران خان ملائیشیا کے دورے پر ہیں۔ وزیراعظم نے ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد سے ان کے دفتر میں ون ٹو ون ملاقات کی، وفود کی سطح پر مذاکرات بھی ہوئے جس میں دو طرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور تجارتی تعاون سمیت اہم معاملات پر بات چیت کی گئی۔
ملاقات کے بعد وزیراعظم عمران خان اور ملائیشیا کے وزیراعظم نے مشترکہ نیوز کانفرنس کی۔ اس موقع پر ملائیشین وزیراعظم نے پاکستانی ہم منصب کی یوم 
پاکستان کی تقریب میں شرکت کی دعوت قبول کر لی۔

وزیراعظم عمران خان نے نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ اقتصادی ترقی کیلئے مہاتیر محمد کے تجربات سے استفادہ کرینگے۔ ملائیشیا نے ڈاکٹرمہاتیرمحمد کی قیادت میں تیزی سے ترقی کی ہے، دونوں حکومتوں کو بدعنوانی کیخلاف عوام نے ووٹ دیئے ہیں۔
ملائشین وزیراعظم مہاتیر محمد نے نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ملائشیا کو ایک جیسے مسائل کا سامنا ہے، خزانہ، نجکاری سمیت مختلف شعبوں میں ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھائیں گے، دونوں ممالک میں مزید تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق ہوا ہے، مستقبل میں مذاکرات جاری رکھیں گے، مارچ 2019 میں پاکستان کا دورہ کروں گا۔
 پاکستان اور ملائشیا کے درمیان ویزوں کے خاتمے کا بھی جزوی معاہدہ ہوا ہے۔ دورے کا مشترکہ اعلایہ بھی جاری ہوا ہے جس میں  دہشتگردی کو کسی مذہب سے  منسلک نہ کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ دو طرفہ روابط بڑھانے کیلئے اقدامات اٹھانے اور مسئلہ کشمیر کیلئے او آئی سی کا کردار بڑھانے پر دونوں رہنماوں نے اتفاق رائے کیا۔
قبل ازیں وزیراعظم عمران خان اپنے وفد کے ہمراہ کوالالمپور پہنچے، جہاں ائیرپورٹ پر ملائیشین نائب وزیر خارجہ سینیٹر مرزوقی بن یحییٰ نے ان کا استقبال کیا، وزیراعظم عمران خان کوملائیشیا آمد پر گارڈآف آنر بھی پیش کیاگیا۔

No comments:

Post a Comment