Breaking News

وزیراعظم “اپنا گھراسکیم”،فارم جمع کرانے اور مکمل 
معلومات حاصل کرنے کیلئے وزٹ کریں۔
وزیراعظم عمران خان کے اعلان کردہ نیا پاکستان اپنا گھر اسکیم کے تحت فارم جمع کرانے کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے۔ فارم 60 روز کے اندر جمع کرائے جا سکتے ہیں
نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کیلئے رجسٹریشن فارم جاری کرنے کے بعد پیر 22 اکتوبر کو فارم جمع کرانے کے پہلے روز نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی( نادرا) کے مختلف دفاتر پر لوگوں کا کھڑکی توڑ رش دیکھنے میں آیا۔

نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم، فیصل آباد میں 655 کنال اراضی پر فلیٹس تعمیر ہونگے

نادرا حکام کے مطابق حکومت کی جانب سے ہفتہ اور اتوار سمیت 60 روز کے اندر فارم جمع کرانے کا ٹائم فریم دیا گیا ہے، اس اسکیم میں مختص کیے گئے 7اضلاع میں اپنا گھر بنانے کے خواہشمند افراد حصہ لے سکتے ہیں۔

وزیراعظم ہاؤسنگ اسکیم میں جنوبی پنجاب کے مزید 2 شہر شامل

اعلان کردہ منصوبے کے تحت پہلے مرحلےمیں اسلام آباد، کوئٹہ، سوات، سکھر، گلگت، فیصل آباد، مظفر آباد کا انتخاب کیا گیا ہے، جب کہ دیگر مرحلے میں رحیم یار خان، گوجوانوالہ، قصور، سیالکوٹ، جہلم، بہاولپور، لیہ، ملتان، وہاڑی، ڈیرہ اسماعیل خان کو بھی شامل کیا جائے گا۔ جنوبی پنجاب کے دو شہروں ڈیرہ غازی خان اور مظفر گڑھ کو بھی اس اسکیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔

کون لوگ فارم حاصل کرسکتے ہیں؟

نادرا کے مخصوص دفاتر سے فارم حاصل کیے جا سکتے ہیں۔


پہلے مرحلے میں گریڈ ایک سے 16تک کے سرکاری ملازمین رجسٹریشن کرانے کے اہل ہوں گے۔

مخصوص علاقوں میں گھر بنانے کیلئے خاوند، بیوی اور بچوں میں سے صرف ایک شخص گھر کیلئے درخواست دینے کا اہل ہوگا۔
اس فارم کی قیمت ڈھائی سو روپے ہے۔

رجسٹریشن سے درخواست گزار کی مرضی کی جگہ اور ضرورت کا تعین کیا جائے گا۔

ماہانہ قسط کیلئے3 پلان درخواست گزارکو پیش کیے جائیں گے، 5 سے 10ہزار، 10 سے 15ہزار، 15 سے 20ہزار ماہانہ کا پلان دیا جائے گا۔

وہ لوگ فارم لینے کے اہل ہونگے جن کے پاس کوئی گھرموجود نہیں ہے۔

اس فارم میں نام ،شناختی کارڈ نمبر، موبائل فون نمبر اور رہائشی نمبر بتانا لازمی ہوگا۔

فارم میں اپنے یا کرائے کے موجودہ گھر کا ایڈریس بھی بتانا ہوگا۔

دس سے پندرہ ہزار روپے ماہانا کمانے والے بھی اپنا گھر بناسکیں گے

واضح رہے کہ 10 اکتوبر کو وزیراعظم عمران خان نے نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے اجراء کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے بتایا تھا کہ پانچ سال میں پچاس لاکھ گھر فراہم کرنا حکومت کا ہدف ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ اسکیم سے 40 صنعتوں سے منسلک 60لاکھ افراد کو روزگار ملےگا اور براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں مدد ملے گی۔

نادرا کی ویب سائٹ

اپنا گھر اسکیم کے فارمز ویب سائٹ پر اپ لوڈ ہوتے ہی پہلے گھنٹے میں 62 ہزار فارم ڈاؤن لوڈ کیے گئے، نادرا کو ایک سیکنڈ میں 10 ہزار ہٹس موصول ہوئے، جس سے نادرا کی سائٹ اور سرور بیٹھ گیا

No comments:

Post a Comment