Breaking News

سابق وزیر اعظم پاکستان نوازشریف کو شناختی کارڈ نہ لانے پر ووٹ ڈالنے سے روک دیا گیا...

نوازشریف نے ضمنی انتخاب میں شناختی کارڈ نہ ہونے کی وجہ سے ووٹ نہ ڈال سکے۔ لائیو دنیا کے مطابق مسلم لیگ(ن) کے قائد میاں نوازشریف ضمنی الیکشن میں ووٹ ڈالنے سے محروم رہ گئے، نواز شریف اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے لیے پولنگ کے مقررہ وقت ختم ہونے سے کچھ منٹ قبل گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی ریلوے روڈ پولنگ اسٹیشن پہنچے تو کارکنوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ نوازشریف کی گاڑی پر کارکنوں نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور شیر آیا ،شیر آیا کے نعرے لگائے، گاڑی کی سیٹ پر بیٹھے میاں نوازشریف نے کارکنوں کو ہاتھ ہلا کر ان کے نعروں کا جواب دیا۔نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز اور سلمان شہباز بھی ہمراہ تھے۔ نوازشریف ووٹ ڈالنے کے لیے پولنگ اسٹیشن کے اندر گئے تو ان کے پاس شناختی کارڈ نہیں تھا جس پر انہیں ووٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دی گئی اور وہ بغیر ووٹ ڈالے واپس آگئے، نوازشریف شناختی کارڈ گھر ہی بھول آئے تھے

No comments:

Post a Comment