Breaking News

سعودی عرب پاکستان کو 3 ارب ڈالرز دینے پراتفاق ۔لیکن کن شراط پر؟ Saudi Arabia to provide Pak $3 billion to address its balance of payments crisis

سعودی عرب پاکستان کو 3 ارب ڈالرز دینے پر اتفاق۔۔۔


دفتر خارجہ سے جاری اعلامیہ کے مطابق سعودی عرب ایک سال کیلئے موخر ادائیگیوں پر 3 ارب ڈالرز کا تیل بھی پاکستان کو فراہم کرے گا۔
وزیراعظم عمران خان تین روزہ سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کے سلسلے میں سعودی عرب میں موجود ہیں، دورے کے دوران اہم معاہدے طے پائے گئے۔
ادائیگیوں کے توازن کیلئے پاکستان اور سعودی عرب کے معاہدے پر دستخط ہوئے، وزیر خزانہ اسدعمر اور سعودی ہم منصب نے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے۔
پاکستان کیلئے آئندہ 3 سے 6 ماہ مشکل ہیں، وزیراعظم عمران خان
وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد سلمان بن عبدالعزیز کے درمیان ریاض میں تفصیلی ملاقات بھی ہوئی۔
 وزیراعظم کی سفارش پر سعودی عرب نے افرادی قوت کیلئے ویزہ فیس بھی کم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
پاکستان میں پٹرولیم ریفائنری کیلئے بھی سعودی عرب سرمایہ کاری کرے گا، سعودی کابینہ سے منظوری کے بعد دونوں ممالک معاہدہ پر دستخط کریں گے۔
بلوچستان میں معدنی ذخائر کی تلاش میں سعودی عرب نے دلچسپی کا اظہار کیا ہے، وفاقی اور صوبائی حکومتیں معدنیات کی تلاش کیلئے معاملات طے کریں گی۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کا وفد معاہدے کے حوالے سے جلد پاکستان کا دورہ کرے گا۔

No comments:

Post a Comment